Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

لبنان میں چھٹی عالمی فلسطین کانفرنس کا آغاز ہوگیا

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں چھٹی عالمی فلسطین کانفرنس الوعد الحق بعنوان بنیان المرصوص کا آغاز ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق کانفرنس میں مختلف مسلم ممالک سے سیکڑوں علمائے کرام اور مشائخ سمیت اسکالرز اور محققین موجود ہیں۔

کانفرنس کا اہتمام اتحاد العلماء المقاومہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کانفرنس کے آغاز پر فلسطین اور لبنان کے قومی ترانوں کے دروان شرکائے کانفرنس احترام میں کھڑے ہوئے ہیں۔  افتتاحی تقریب میں اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے قائدین بشمول حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما محمد الہندی، حماس کے لبنان میں ترجمان اسامہ حمدان، عراق کے مفتی اعظم شیخ صمیدی، شام کے مفتی اعظم مفتی بدرالدین حسون، لبنان کے مفتی اعظم شیخ ماہر حمود سمیت دیگر اسٹیج پر موجود ہیں۔

لبنان میں چھٹی عالمی کانفرنس میں پاکستان سےمفتی گلزار احمد نعیمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نمائندگی کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan