Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیلی حملوں میں اضافہ، لبنان میں شہادتیں 2846 ہوگئیں

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے جاری قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوموں کی تعداد بڑھ کر 2846 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے تحت کام کرنے والے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ لبنان پر قابض اسرائیل کے پیہم حملوں کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بھی 8693 تک پہنچ چکی ہے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے لبنانی علاقوں پر اپنی عسکری جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور آج صبح صادق سے جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں پر فضائی حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

قابض اسرائیل کی ان تازہ فضائی غارت گری کے نتیجے میں مزید متعدد فلسطینی و لبنانی جانیں خاک و خون میں تڑپ کر جام شہادت نوش کر چکی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں طبی عملے کے ارکان اور مسعفون بھی شامل ہیں۔ یہ تمام خونریزی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سیز فائر کے معاہدے کی مسلسل اور بڑھ چڑھ کر سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan