Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

لاہور میں یوم القدس مہم کا آغاز ، فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

لاہور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف رہنماؤں مظہر جیلانی، نذیر اور عثمان نورانی نے کہا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی بازیابی کے لئے کی جانے والی عالمی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے لاہور کے شہریوں سے اپیل کی کہ جمعۃ الوداع کو یوم القدس مناتے ہوئے اپنے گھروں کی چھتوں اور کھڑکیوں سے فلسطین کے پرچم لہرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کی وباء کے باعث عوامی اجتماعات کا انعقاد ممکن نہیں ہے تاہم فلسطین کے مسئلہ سے صرف نہیں کیا جا سکتا اور مظلوم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف فلسطینی سنہ ۱۹۴۸ سے اسرائیل نامی کورونا وائرس کا شکار ہیں تو آج دنیا کو ایک اور نئے کورون وائرس کا سامنا ہے تاہم ایسے وقت میں فلسطین کے عوام کو دوہرے مصائب کا سامنا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی فلسطین کی حمایت میں یوم القدس کی مناسبت سے بھرپور سوشل میڈیا مہم چلائی جائے گی اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عوام گھروں میں رہتے ہوئے یوم القدس منائیں اور فلسطین کے پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ۱۵ مئی سے ۲۲ مئی تک ہفتہ آ آزادئ القدس منا رہی ہے تاہم تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ اس موقع ہر فلسطین کاز سے متعلق اپنا کردار ادا کریں اور یوم القدس کی اہمیت کو اجاگر کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan