Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

لاہور میں تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ کا آغاز ہو گیا

لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  جامعہ پنجاب لاہور کے کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے تین روزہ یکجہتی فلسطین ورکشاپ بعنوان ”ماہ رمضان ماہ فلسطین“ کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز 26مارچ کو تین روزہ یکجہتی فلسطین ورکشاپ کا آغاز جامعہ پنجاب کے کالج آف آرٹس ڈیزائن میں شروع ہو گیا ہے جہاں فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں ثقافتی بنیادوں پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے آرٹس کونسل سمیت آرٹس اور فن کے اداروں کے تعاون سے ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں کالج آف آرٹس کے تعاون سے ہونے والی تین روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد ماہ رمضان میں لوگوں کو فلسطین کی طرف متوجہ کرنا ہے اور فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے فن کی مدد سے لوگوں کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور عملی مدد کی طرف مائل کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ ورکشاپ 27مارچ کو بھی جاری رہے گی جبکہ28مارچ کو تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan