Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لاہور، آئی ایس او کا اتوار 15 اکتوبر کو “حمایت فلسطین ریلی” نکالنے کا اعلان

پاکستان (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان علی حسن نے کہا ہے کہ اتوار کو لاہور میں 5 بجے حمایت فلسطین ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں ملک بھر سے ہزاروں کارکن شریک ہوںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلی سے نومنتخب مرکزی صدر بھی خطاب کریں گے۔ ریلی لاہور کے تاریخی مال روڈ  پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ مظلومین جہان کی حمایت کی ہے۔ بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنے کیلئے ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو آئی ایس او کے تحت ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ آئی ایس او پاکستان فلسطینی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مظلومین کو فتح نصیب ہو گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan