Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

خان یونس میں پانی کا بحران سنگین، دو واٹر ٹینک ناکارہ ہونے پر میونسپلٹی کا انتباہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کی میونسپلٹی نے ’الرحمت‘ اور ’السعادہ‘ واٹر ٹینکس کے زیرِ اثر علاقوں میں پانی کے بحران کے شدید تر ہونے سے خبردار کیا ہے، جو بجلی کے جنریٹرز میں بار بار آنے والی خرابیوں، مکینیکل آئل اور دیکھ بھال و آپریشن کے لیے ضروری سپیئر پارٹس کے ختم ہونے کے باعث تقریباً ایک ہفتے سے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔

میونسپلٹی نے ایک ہنگامی اعلان میں بتایا کہ خستہ حال الیکٹرک جنریٹرز اب مزید کام جاری رکھنے کے اہل نہیں رہے، اس کے کہ تکنیکی عملہ مقامی مارکیٹ میں سپیئر پارٹس کے خاتمے اور شدید وسائل کی کمی کے باوجود انہیں چالو رکھنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

بحران پر قابو پانے کی کوشش میں میونسپلٹی اور ساحلی واٹر اتھارٹی ضروری دیکھ بھال کے سامان اور سپیئر پارٹس کی فوری فراہمی کے لیے کام کر رہی ہیں، تاہم وسائل اور منرل آئل کی قلت ان کوششوں میں رکاوٹ بن رہی ہے اور مزید بنیادی خدمات کے معطل ہونے کے خدشات کو بڑھا رہی ہے۔

میونسپلٹی نے متوجہ کیا کہ آپریٹنگ اور دیکھ بھال کے سامان کی مسلسل قلت سے بلدیاتی خدمات بالخصوص پانی اور سینیٹیشن کے شعبوں میں بالترتیب تعطل کا خطرہ لاحق ہے، جس سے ان فلسطینیوں اور بے گھر افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا جو غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلسل جاری جنگ کے باعث انتہائی کٹھن انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

میونسپلٹی نے متعلقہ اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بنیادی خدمات کے مزید بگڑنے سے بچاؤ اور شہریوں و بے گھر افراد کے لیے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آئل، سپیئر پارٹس، آپریشنل اور مینٹیننس کے سامان کی فوری فراہمی کے لیے ہنگامی مداخلت کریں۔

میونسپلٹی نے اس بات پر زور دیا کہ محدود وسائل اور بحران کا تسلسل بلدیاتی خدمات میں مزید ابتری کا پیش خیمہ بن رہا ہے، اور ضروری ضروریات کی فراہمی اور دونوں واٹر ٹینکس کو دوبارہ چالو کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قابض اسرائیل، آٹھ اکتوبر سنہ 2023ء سے امریکہ اور یورپی پشت پناہی کے ساتھ قتل و غارت، بھوک سے مارنے، تباہی، بیدخلی، گرفتاریوں اور بیماریوں کا سبب بننے والے حالات پھیلا کر غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ نسل کشی روکنے کے لیے بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے جاری کردہ احکامات کو نظر انداز کر رہا ہے۔

اس جنگ کے نتیجے میں 250,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، جبکہ 11,000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ قحط نے کئی افراد بالخصوص بچوں کی جانیں لے لی ہیں، اور پٹی کے زیادہ تر شہروں و علاقوں کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan