پاکستان (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینیوں کے حق میں نہ بولنے والے اپنے ساتھیوں اور دوستوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی خاموشی شرمناک ہے جو دوسروں کو صرف نقصان پہنچا رہی ہے۔
عامر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد تفصیلی پوسٹس کیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’پورے کریئر میں میرا مقصد چیمپیئن بننا اور اپنی شہرت اور اثر و رسوخ کے ذریعے دنیا میں مثبت تبدیلی لانا تھا، میں اپنی رائے ظاہر کرنے اور اظہار خیال کرنے کے لیے کبھی نہیں گھبرایا۔‘