Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کارکنوں کی گرفتاریاں، اسلامی جہاد کی فلسطینی اتھارٹی پر تنقید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے رام اللہ میں اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کے لیے ان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے۔

اسلامی جہاد تحریک نے کل بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ حکام نے الخلیل گورنری میں متعدد مزاحمت کاروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں قابض افواج کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی طرح ہیں اور یہ فلسطینی اتھارٹی کا ایک نیا جرم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے سابق قیدی 24 سالہ یوسف اخلیل کو الخلیل کے قصبے بیت امر سے گرفتار کیا۔ اس کے گھر پر چھاپہ مار کرگھرمیں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اخلیل ماضی میں بھی عباس ملیشیا کی قید میں رہ چکا ہے۔ عباس ملیشیا نے متعدد دیگر کارکنوں کی گرفتاری کی کوشش کی مگر انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

جنین میں حکام نے سابق اسیر احمد عبداللطیف نواسرا (38 سال) کو جنین کے جنوب میں واقع فہما سے گرفتار کیا،۔ اس کی گرفتاری کی وجوہات یا تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

اسلامی جہاد نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی ادارے  جماعت کے کارکنوں اور حریت پسندوں کے خلاف اپنی تیز کررہے ہیں۔ عدالت کے حکم کے باوجود مسلسل 31 روز سے جنین کے مجاہدین خالد ، مراد ملایشا، اور محمد براہمہ کو رہا نہیں کیا گیا۔

عباس ملیشیا نے جبع قصبے سے پانچ مجاہدین کو گرفتار کر رکھا ہے۔ ان میں عید محمد حمامرہ ، محمد سالم علونہ، محمد فیاض ملایشا، مومن عدنان فشافشہ ، عماد محمد خلیلیہ اورمزاحمت کار یزن منجد مسلمانی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan