Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں اسرائیل مخالف پلے کارڈز

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونےوالے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی  شائقین نے فلسطینی بھائیوں کے حق میں اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف پلے کارڈز لگادیئے۔

تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز کرچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے  ٹی ٹوئٹنٹی میچ کے دوران  پاکستانی  عوام فلسطینی بھائیوں کی آوازبن گئے، اور غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف  پلے کارڈز لگادیئے۔

پلے کارڈز پر برطانوی وزیرخارجہ کے فلسطین مخالف اعلامیے کو دنیا کی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیتے ہوئے  فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے کہ پلے کارڈز بھی موجود تھے۔

پلے کارڈز پر قائد اعظم محمد علی جناح کے غیر قانونی ناجائز ریاست اسرائیل کے حوالے سے خیالات اسرائیل غاصب  اور ناجائز ریاست ہے بھی تحریر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ کھلیوں کے میدان میں اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کے ساتھ حمایت کے جذبات دیکھنے میں آرہے ہیں اس سے قبل کئی بین القوامی  مقابلوں میں، الجیریات ، لبنان ، مراکش ، ایران ، ساوتھ افریقہ اور بھارت سمیت درجنوں کھلاڑیوں نے مقابلوں سے دستبرداری اختیار کی کہ وہ اسرائیل جیسے غاصب اور جابر ملک کے کھلاڑیوں کےساتھ کھیلنا پسند نہیں کرتے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan