Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کانگریس کے25 ارکان کا غزہ میں صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اخبار “دی ہل” نے کہا ہے کہ 25 امریکی ڈیموکریٹک ارکان کانگریس نے امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران صحافیوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ غزہ میں گورنمنٹ میڈیا آفس نے بتایا ہے اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔

منگل کے روز دُنیا کے مختلف دارالحکومتوں کے صحافیوں نے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر غزہ میں صحافیوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی فیڈریشن آف صحافیوں کی مہم میں شمولیت اختیار کی۔

فلسطینی جرنلسٹ سنڈیکیٹ نے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو مارنا بند کیا جائےاور  جنگ کے دوران صحافتی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلسل 146 ویں دن جنگ جاری ہے جس میں اب تک 29،954 فلسطینی شہید اور70 ہزار 325 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan