Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی افریقہ: فلسطینی نسل کشی کا شکار ہیں،انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کو کبھی نہیں بھولیں گے اور فلسطینیوں کے لیے انصاف اور آزادی کے لیے ہماری جدوجہد دنیا کے سامنے جاری رہے گی اور غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

پانڈرو نے ملک میں مسلمانوں کے ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے “غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے عالمی عدالت میں دی گئی درخواست کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں جنوبی افریقہ کے شہریوں کی حیثیت سے جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ دنیا کو اس طرف لے جایا جا سکے جو فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ، اس طرح سے، امن کے عمل کو آگے بڑھانے سے قاصر ہیں اور ہمیں نسل کشی کو روکنے کے لیے کارروائی کے لیے لڑنا چاہیے”۔

گذشتہ جمعے کو جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیلی غاصب ریاست کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کرائی۔ اس درخواست میں غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم بند کرانے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی درخواست کے ساتھ جرائم میں ملوث اسرائیلی لیڈروں کو انصاف کے کہٹرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan