بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے پیر کے توز جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو “فوکسڈ میزائل سیلوو” سے نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر نشر عسکری اعلان میں بتایا کہ تنظیم کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل میں فوجی ہیڈکوارٹر پر راکٹ فائر کیے جب کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شمال میں سائرن بجائے گئے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں 769ویں مشرقی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر “کیمپ جبور” پر “ایک مرتکز میزائل سالو” کو فضا میں تباہ کیا جسے اس نے جنوبی لبنان سے داغا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے “لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں آنے والے تقریباً 20 راکٹوں کی نشاندہی کی اطلاع دی، جن میں سے زیادہ تر کو روک دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقامات پر جوابی حملے کئے گئے ہیں۔
گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد ایک طرف اسرائیلی فوج اور دوسری طرف لبنان میں لبنانی حزب اللہ اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تقریباً روزانہ فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوتا ہے۔