Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

مقبوضہ بیت المقدس

یہودی آباد کاروں کا مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، فجرعظیم مہم جاری

بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ دوسری جانب بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز فجر کی ادائیھی کے لیے فجر عظیم مہم جاری ہے۔

جمعرات کی صبح آبادکاروں کے گروپ نے قابض پولیس کی حفاظت میں بابرکت مسجد الاقصیٰ پردھاوا بولنا شروع کر دیا۔

جمعرات کو مسجداقصیٰ میں مرابطین کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں نمازِ ظہر ادا کی۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض پولیس کی سکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

دوسری جانب یہودی آباد کار اسرائیلی فوج کی ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کررہے ہیں۔

آبادکار گروپوں نے مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر دراندازی کرنے اور اس میں تلمودی رسومات ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ادھر بیت المقدس میں مقامی فلسطینی شخصیات کی طرف سے مسلمان شہریوں سے نماز فجر کی قبلہ اول میں ادائیگی کی ترغیبات پرمبنی بیانات سامنے آئے تھے جن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فجر عظیم مہم جاری رکھیں اور نماز فجر میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ فجر عظیم مہم سنہ 2020ء میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں نماز کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی تھی جو بعد ازاں بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں منتقل ہوگئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan