Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین کیمپ میں شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی فوجی پریڈ

جنین –  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم جنین کیمپ میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز نےجمعہ کی شام جنین کیمپ میں ایک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا اور حالیہ اسرائیلی دھاوے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

القسام بریگیڈز کے ارکان جنین کیمپ کی سڑکوں پر مسلح گشت کرتے دیکھے جا سکتےہیں۔انہوں نے القسام بریگیڈز کے سبز اسکارف پہنے ہوئے ہیں اور عزالدین القسام بریگیڈ “عزالدین بریگیڈز زندہ باد کےنعرے لگائے‘۔

القسام بریگیڈز نے جنین کیمپ کے شہداء سے تعزیت کا اظہار کیا جو چند روز قبل القسام کے دو شہداء محمود السعدی اور محمود العرعراوی کی قیادت میں ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

جنین کیمپ میں القسام بریگیڈز کے ایک وفد نے بھی قیدی رہنما الشیخ جمال ابو الھیجاء کے گھر کا دورہ کیا اور ان کی اہلیہ کو ہسپتال سےڈسچارج ہو نے پر مبارکباد دی۔

اپنی پریڈ کے دوران القسام کے ارکان نے جنین کیمپ کی گلیوں میں کچھ فوجی تربیت کی۔

جنین میں القسام بریگیڈز اپنی تخلیقی صلاحیتوں، بہادری اور قابض ریاست کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، جھڑپوں اور دھماکہ خیز آلات سے اس کی مسلسل دراندازیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اپنے دو سینیر ہیروز شہید القسام مزاحمت کار محمود علی السعدی، شہید القسام محمود خالد العرعراوی، شہید موسیٰ اور خمایسہ اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں جام شہادت نوش کرگیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan