Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں دوشہری شہید، 14 زخمی

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غرب اردن کے شمالی شہر جنین پر جمعرات کی شام ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ شہید اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہید حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے زاحمت کار یاسر مصطفیٰ حنون تھے۔ ان کے ایک بھائی عمار حنون 2006ء کو شہید ہوگئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ 17بچہ سعید راید جرادات جمعہ کی صبح سویرے جنین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔

جنین گورنمنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں ایک نوجوان شہید اور 4 زخمی ہوئے جس میں جینین کیمپ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan