Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں چار فلسطینی شہید

جمعرات کی سہ پہرایک صیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف کی گئی ٹارگٹ کلنگ کارورائی کے دوران دو مزاحمتی کماندروں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے 4 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں 18 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا گیا ہے کہ شہداء میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر 29 سالہ یوسف صالح برکات شریم، القدس بریگیڈ کے کمانڈر28 سالہ نضال امین زیدان خازم،37 سالہ شہید لوئی خلیل الزغیر اور سولہ سالہ شہید عمر محمد عوادین شامل ہیں۔

اس مجرمانہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan