Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں اسرائیلی فوج کا چھاپہ، تشدد سے 8 فلسطینی زخمی، 3 گرفتار

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے منگل کے روز چھاپہ مار اور 8 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور خفیہ یونٹ کے اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے چھ فلسطینیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔ جب کہ دو زخمیوں کو ابن سینا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 68 سالہ ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ بزرگ خاتون کے ہاتھ میں گولی لگی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے زخمیوں کے سرکاری ہسپتال لائے جانے کے موقعے پر جنین پناہ گزین کیمپ کی سکیورٹی بڑھا دی اورکیمپ کے اطراف میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جنین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

درایں اثناء اسرائیلی قابض فوج نے جنین کیمپ کے محاصرے کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں دو حقیقی بھائی احمد اور امجد جرادات شامل ہیں۔ قابض فوج نے ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan