Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی، قابض فوج کا شہر سے انخلاء

جنین ۔ [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن] قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 120 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل  منگل کی شام  جنین کیمپ میں آپریشن کے دوران ڈیوٹی پر موجود ایک نان کمیشنڈ افسر لائیو گولی لگنے سے مارا گیا۔

اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 44 گھنٹے تک جاری رہنے والی برسوں کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو انجام دینے کے بعد منگل کی شام دیر گئے فلسطینی شہر جنین خالی کردیا۔

اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کے قافلے جنین سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے جو کہ پیر کی صبح شروع ہونے والے اسرائیلی آپریشن کے خاتمے کا اشارہ تھا۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ شہر سے انخلاء کے دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ الگ الگ جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی افواج کے پیچھے ہٹنے کے بعد کیمپ کے رہائشی جو لڑائی کے دوران چھوڑ گئے تھے واپس آنا شروع ہو گئے۔

اسی حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اعلان کیا کہ جنین میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا جس کے بعد اسرائیلی کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 120 ہوچکی ہے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan