Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں،متعدد شہری زخمی

جنین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغرب میں یعبد قصبے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں قابض فوج کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یعبد میں دھاوے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ ایک مقامی ذریعے کے مطابق قابض فوج نے رہائی پانے والے سابق قیدی عرین الزعانین کو مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان رمضان جمجم کو بھی مقبوضہ بیت المقدس کی سلطان سلیمان اسٹریٹ پر ایک دکان سے گرفتار کیا۔

قبل ازیں صبح صیہونی قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مغرب میں واقع العین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس میں ایک مکان کا محاصرہ کیا۔ اس دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی اور نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan