Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں دو روزہ صیہونی دہشتگردی 113 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی

جنین [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن] مقبوضہ فلسطین کے جنین کیمپ میں ناجائز صیہونی حکومت کی دہشتگردی کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا جس کے بعد فلسطینی شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد 113 تک پہنچ گئی۔

جنین کیمپ میں گزشتہ دو روز کے دوران صیہونی دہشتگردوں نے بڑے وسیع پیمانے پر جارحیت کی جس میں انہوں نے اپنی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بمبار ہیلی کاپٹروں اور کواڈ کاپٹروں کا بھرپور استعمال کیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت میں کم از کم تیرہ فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی گئے جن میں سے بیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سو سے زائد کو صیہونی دہشتگردوں نے اغوا بھی کیا ہے۔ بعض ذرائع نے ہزاروں کے بے گھر ہونے کی بھی خبر دی ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت پر عالمی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں اُسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی اور فلسطین کے متاثرہ کنبوں کو تعزیت پیش کی۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البو سعید نے بھی جنین کیمپ میں صیہونی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دوہرے معیارات سے پرہیز کرتے ہوئے بین الاقوامی ضابطوں کے احترام کے ساتھ فلسطینی مسئلے پر توجہ دئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی فلسطینی عوام کی مزاحمتی کارروائیوں کی حمایت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز اقدامات کو روکنے کے لئے اپنے فرائض پر عمل کریں۔

انصار اللہ یمن کے سیکریٹری جنرل سید عبد الملک الحوثی نے جنین میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر عرب ممالک کے موقف کو ناکافی بتایا اور کہا کہ جس حد میں صیہونی جرائم تھے اُس حد میں عرب ممالک کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے صیہونی دہشتگردوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی دلیرانہ مزاحمت کو بھی خوب سراہا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے جنین واقعہ پر امریکی میگزین نیوزویک کی رپورٹ  کے رد عمل پر کہا کہ ایران کے تجزیے کے مطابق فلسطینی عوام مذاکرات کے ذریعے اپنے غضب شدہ حقوق حاصل نہیں کر سکتے اور فلسطینی فریق اسرائیل کو صرف طاقت کے زور پر مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے، اس لئے ایران فلسطینی استقامت کی جانب سے مدد کی ہر قسم کی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے بھی جنین میں صیہونی دہشتگردی پر ردعمل دیتے ہوئے اس کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گنجان آبادی والے علاقے میں مسلحانہ کارروائیاں کسی طرح سے درست نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan