Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین کے قریب یہودی بستی میں دو راکٹ حملے

جنین –[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]کل سوموار کوخود کو العیاش بریگیڈ کہلانے والے ایک گروپ نے جنین کے مغرب میں شیکڈ نامی یہودی بستی پر دو قسام 1 میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

اس گروپ نے ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ #العیاش بریگیڈ میں ہمارے مجاہدین نے خدا کی مدد اور کامیابی سے القسام راکٹ 1 کے ساتھ جنین شہر کے مغرب میں نام نہاد اسرائیلی بستی کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ جنگ کی تیاری، مسلسل ترقی، اس غاصب دشمن کے ساتھ مساوات کو توڑنے، جنین کیمپ میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم کے جواب میں اور ہماری خواتین کو نشانہ بنانے جرم کا جواب ہے۔

ادھر الجزیرہ کے مطابق آباد کاروں نے دو راکٹوں کے دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی، جن میں سے ایک زرعی گرین ہاؤس میں گرا اور دوسرا جنین کے ارد گرد بستیوں کی باڑ پر جا گرا۔

قابض فوج نے شیکڈ بستی کے قریب دو لانچرز اور دو گھریلو راکٹوں کی باقیات ملنے کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہی ہیں۔

گروپ نے دو راکٹوں میں سے ایک کو لانچ کرنے کی تیاری کے دوران ایک ویڈیو کلپ شائع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “پیچیدہ اور حساس سکیورٹی حالات اور ناممکن کام کے باوجود صلاحیتوں اور آلات کی کمی کے باوجود، ہم ترقی اور تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم اس دشمن کو القسام میزائلوں کی طاقت کا مزہ چکھانے کے لیے دن رات جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔

بیان میں اس بات پر زور دیا فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں راکٹوں کی تیاری اور ترقی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan