Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی

صیہونی قابض فوج نے کل بدھ کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔

قابض فوج کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ جنین کے علاقے قباطیہ میں فلسطینیوں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

تفصیلات میں عبرانی چینل 7 نے اشارہ کیا کہ فوجی قابض فوج کی جانب سے قباطیہ میں “مطلوب” قرار دیے گئے افراد کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران زخمی ہوا۔ قابض فوج کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار کو قصبے میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چینل نے دعویٰ کیا کہ ایک فلسطینی مزاحمت کاروں نے قصبے میں ایک فوجی کے ہتھیار کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی۔ فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

قابض فوج نے کل صبح قباطیہ قصبے پر دھاوا بول دیا اور ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے میں پرتشدد تصادم اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ان میں سے ایک نوجوان کو کندھے اور پاؤں میں گولی لگی اور زمین پر گرنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قابض فوج نے مروہ یاسر خزامیہ، محمد محمود لطفی ابو الرب اور عبداللہ ابووعر کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan