Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گزشتہ برس 2022 میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے 8,724 حملے

فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری  اور دیوار فاصل کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ موید شعبان نے بدھ کے روزایک پریس کانفرنس کے دوران گذشتہ برس یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر کیے جانے والے حملوں کے تفصیلی اعدادو شمار بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2022ء کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 8,724 حملے کیے گئے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق رام اللہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران موید شعبان نے بتایا کہ یہ حملے ایک ایسی حکومت کے دور میں ہوئے جس نے خود کو نیتن یاہو کی حکومت کے مقابلے میں ایک معروضی طور پر پیش کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ حکومت اعتدال پسند عناصر پرمشتمل ہے لیکن زمینی طور پر یہ پالیسی اور طریقہ کار میں نیتن یاھو کی حکومت سے مختلف نہیں تھی۔ پچھلے سال کی اسرائیلی حکومت کی فلسطینیوں کی جان ومال، ان کی املاک، جائیدادوں اور مال مویشی کو نقصان پہنچانے میں پیش پیش رہی اور نیتن یاھو کی سابقہ اور موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتی رہی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حملے رام اللہ اور البیرہ گورنری میں 1,646 حملے ہوئے، اس کے بعد بیت اللحم گورنری میں 1,267 حملے ہوئےاور پھرالخلیل گورنری پر 1,241 حملے ہوئے۔

1187 آبادکاروں کے حملوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہری شہید ہوئے

انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں کی طرف سے کیے گئے حملوں کی تعداد 1,187 تک پہنچ گئی، جس میں قابض فوج کی فلسطینی شہروں اور قصبوں میں دراندازی، شہریوں اور ان کی املاک پر براہ راست حملے شامل ہیں، جب کہ آباد کاروں نے نابلس گورنری میں 417 حملے کیے تھے۔ اس کے بعد رام اللہ اور البیرہ گورنری میں 203 حملے ہوئے۔ الخلیل گورنری میں 172 حملے ہوئے۔ان حملوں کے نتیجے میں چھ شہری مارے گئے۔

6 جنوری 2022 کو رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں صفا سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی پچیس سالہ نوجوان مصطفیٰ یاسین فلنہ کو گاڑی سے کچل کر شہید کیا۔ گذشتہ 28جولائی کو آباد کاروں نے المغیر گاؤں میں مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلا دیں۔ جس کے نتیجے میں16 سالہ امجد نشاط ابو علیا ہید ہوگیا۔ اکیس جون 2022 کو سلفیت کے گاؤں اسکاکا میں ایک آباد کار نے نوجوان علی حرب کو چاقو سے وار کرکے شہید کیا۔ نو مئی کو17 سالہ معتصم محمد طالب عطا اللہ کو بیت لحم میں شہید کردیا گیا۔ گذشتہ سال  یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فوج  نے10,291 درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan