کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)جماعتِ اسلامی کے تحت غزہ کے بچوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں شاہراہِ قائدین پر مارچ کیا ۔ شاہراہِ قائدین سوسائٹی آفس سے طارق روڈ سگنل تک مارچ میں اسکولز کے بچوں نے شرکت کی ہے۔اس موقع پر کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں اور اسکولوں کے طلبہ کی جانب سے غزہ کے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے جمع کی گئی فنڈ کی رقوم امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو پیش کی گئیں۔
مارچ کے شرکاء بچوں اور اساتذہ سے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے ہمارے بچوں کو شہید کر رہا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام تعلیم نہیں بتاتا کہ امریکا ایک دہشت گرد ریاست ہے، امریکا آج اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے۔