کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) جامعہ فیڈرل اردو عبدالحق کیمپس کراچی کیمپس میں غاصب اسرائیلی حکومت کی غزہ میں جارحیت اور بربریت کے خلاف یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے حق میں نعرے آویزاں تھے۔ شرکائے ریلی نے جامعہ عبدالحق سے نکل کرروڈ پر احتجاج کیا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔
شرکائے ریلی کے اساتذہ میں ڈاکٹر اصغر دشتی،ڈاکٹرحافظ عمر ثانی، و دیگر اساتزہ بھی شریک تھے جبکہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔