کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) جامعہ نمل کراچی کیمپس میں غاصب اسرائیلی حکومت کی غزہ میں جارحیت اور بربریت کے خلاف یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے حق میں نعرے آویزاں تھے۔ شرکائے ریلی نے جامعہ نمل سے نکل کر مرکزی شارع نارتھ ناظم آباد پر احتجاج کیا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔
شرکائے ریلی کے اساتذہ میں شہلا انور ، ڈاکٹر صابر ابو مریم،ڈاکٹر فضلی حسین، مدد علی صابری، بلال سیالوی،شہلا قاسم، علیزہ ، منتہی ، ماریہ بتول، اقصی اقبال، سمیہ ہاشمی، نمرا نوید، ڈاکٹر بلال حسین، وقاص بن دلشاد شریک تھے جبکہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔