Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا پاکستانی عوام، ہمارے کارکن ساتھ ہیں، مولانافضل الرحمان

کوئٹہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) فلسطین میں بچےشہید ہو رہے ہیں،ہزاروں بچے لاوارث ہوچکے، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے،کیا دنیا اسرائیل کی جارحیت نہیں دیکھ رہی،کیا دنیا کو انسانی حقوق نظر نہیں آ رہے؟

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم فلسطین کی آزادی میں برابر کے شریک  ہیں ۔

فضل الرحمان نے کہا ان لاکھوں افراد نے آج پوری دنیا، مسلمان حکمرانوں کو پیغام دیاکہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، تم جنہیں دہشتگرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہد کہتے ہیں ہم اپنے بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بچےشہید ہو رہے ہیں،ہزاروں بچے لاوارث ہوچکے، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے،کیا دنیا اسرائیل کی جارحیت نہیں دیکھ رہی،کیا دنیا کو انسانی حقوق نظر نہیں آرہے؟۔

فضل الرحمان نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ فیصلہ کیا جائے، جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی،پاکستانی عوام، ہمارے کارکن ان کےساتھ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan