Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یو اے ای کی غزہ میں لڑائی روکنے کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

یو اے ای (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان لڑائی کے دوران علاقائی سطح پر کشیدگی پھیلنے کے انتباہات کے جلو میں سلامتی کونسل آج پیر کو غزہ پر ایک اور ہنگامی اجلاس کی تیاری کر رہی ہے۔

امریکی ’سی این این‘ نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس متحدہ عرب امارات کی درخواست پر منعقد کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کی بریفنگ سنے۔

سی این این نیٹ ورک نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات لڑائی کو “فوری انسانی بنیادوں پر روکنے” کے لیے سلامتی کونسل کے دیگر اراکین سے ایک پابند قرارداد جاری کرنے کی کوشش کرے گا۔

ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی زمینی کارروائیوں کی مذمت کی اور انسانی بحران کے بگڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan