Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 17 سالہ لڑکا شہید، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک 17 سالہ  لڑکا شہید اور متعد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی شام ضیا محمد الریماوی  کو اسرائیلی فوج نے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کیا جب کہ اس کارروائی میں تین دیگر فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ان زخمیوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں عابود قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسے ایک فلسطینی کی شہادت اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی “سول ایسوسی ایشن” کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شدید زخمی ہوئےہیں۔

قبل ازیں وزارت صحت نے قابض فوج کی گولیوں سے دو زخمیوں کو رام اللہ کے  کنسلٹنٹ اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کی ٹانگ جبکہ دوسرے کے سینے کے قریب گولی لگی ہے۔ دونوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی “کان” چینل نے بتایا کہ قابض فوج نے رام اللہ کے مغرب میں “عفریم” بستی کے قریب روٹ 465 پر پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan