Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی قابض فوج نے اسکول سے واپس ہونے والے9 بچوں کو گرفتار کرلیا

الخلیل –  منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر کے تل رمیدہ سے 9 بچوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے التمیمی، متعب اور شاہین خاندانوں کے 9 بچوں کو گرفتار کیا، جن کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تل رمیدہ کے محلے میں اپنے اسکولوں سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ قابض فوج ان بچوں کو نامعلوم مقام کی طرف لے گئی۔

قابض فوج نے جبل الرحمہ، تل رمیدہ، الشہداء اسٹریٹ، السہیلہ محلے کے علاقوں اور ابراہیمی مسجد اور پرانے شہر کے قرب و جوار میں فوجی چوکیاں قائم کیں اور ناکے لگا کر فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan