الخلیل – منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر کے تل رمیدہ سے 9 بچوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے التمیمی، متعب اور شاہین خاندانوں کے 9 بچوں کو گرفتار کیا، جن کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تل رمیدہ کے محلے میں اپنے اسکولوں سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ قابض فوج ان بچوں کو نامعلوم مقام کی طرف لے گئی۔
قابض فوج نے جبل الرحمہ، تل رمیدہ، الشہداء اسٹریٹ، السہیلہ محلے کے علاقوں اور ابراہیمی مسجد اور پرانے شہر کے قرب و جوار میں فوجی چوکیاں قائم کیں اور ناکے لگا کر فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔