Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائی، سبسطیہ میں متعدد شہری زخمی

نابلس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے سبسطیا میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کےدوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

سبسطیا کے میئر محمد عازم نے کہا کہ قابض فوج اور آباد کاروں کی ایک بس نے قصبے کے آثار قدیمہ کے چوک پر شدید فائرنگ کی اور گیس کے کنستروں کے ساتھ دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے ایک شہری کو فوجی گاڑی میں حراست میں لیا اور علاقے سے فلسطینی پرچم ہٹا دیے۔قابل ذکر ہے کہ سبسطیا قصبے پر قابض فوج اور آباد کاروں کی طرف سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں، جو قصبے میں آثار قدیمہ کے علاقے کو کنٹرول کرنے اور اسے بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan