Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی پراسیکیوشن نےبزرگ فلسطینی کی قبل از وقت رہائی مسترد کر دی

فلسطینی “اسیران کلب” نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی پبلک پراسیکیوشن نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں بیمار قیدی “شیخ آف پرزنرز” فواد الشوبکی کی جلد رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔

“اسیران کلب” نے ایک بیان میں واضح کیا کہ “پبلک پراسیکیوشن نے ہمیشہ کی طرح قیدی الشوبکی کی رہائی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ یہ توقع کی جا رہی تھی قابض ریاست کی سپریم کورٹ ایک تاریخ مقرر کرے گی جس کے بعد انہیں رہا کیا جائے گا۔

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہ قانونی کوششیں قیدی الشوبکی کی آزادی کے حصول کے لیے کی گئی ہیں جو کہ صحت کے بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ قیدی فواد حجازی الشوبکی جن کی عمر 82 سال ہے 17 سال سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قیدی الشوبکی قابض ریاست کی جیلوں میں سب سے معمر قیدی ہیں اور اس کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔انہیں سنہ 2006 سے حراست میں لیا گیا ہے اور 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عوفر ملٹری کورٹ نے ستمبر 2015 میں الشوبکی کو خرابی صحت کےباعث ایک سے زیادہ اپیلوں کی درخواستیں جمع کرانے کے بعد الشوبکی کی سزا سے 3 سال کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan