Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی مساجد، اسکولوں پربمباری، بازار تباہ، متعدد فلسطینی شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطن کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں عید کے دوسرے روز ایک سے زیادہ مقامات پر قتل عام کیا۔ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مساجد، دو اسکولوں اور شہریوں سے بھرے دو بازاروں پر بمباری کی۔ اس تازہ بربریت میں مزید 20 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔

میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے نصیرات کے نئے کیمپ میں معاذ بن جبل اور ذوالنورین کی مساجد پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک مسجد کا مؤذن شہید ہوگیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ ریلیف ایجنسی سے منسلک نصیرات پریپریٹری بوائز اسکول (سی) اور ملائیشیا کے اسکول پر میزائلوں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 دیگر بے گھر افراد شہید ہوگئے۔ اس نے غزہ شہر کی فراس مارکیٹ پر بھی بمباری کی۔ اور مرکزی گورنری میں ایک موٹرسائیکل مارکیٹ بمباری کرکے 7 شہریوں کو شہید کیا۔ اس کے علاوہ رفح اور مرکزی گورنری میں شہریوں اور رہائشی اپارٹمنٹس پر بمباری کے نتیجے میں 9 شہید ہوئے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض فوج نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کے جذبات کا احترام نہیں کیا بلکہ اس نے عید کے دوران بھی بمباری، ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت اور تباہی کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan