Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جنگ نے غزہ کے 17 ہزار بچوں کو والدین سے محروم کردیا

فلسطین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کےادارے (یونیسیف) نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال سات اکتوبر سے جاری صہیونی جارحیت کے دوران غزہ میں تقریباً 17000 بچے اپنے والدین سے محروم ہوگئے ہیں۔

تنظیم نے مزید کہا کہ پٹی کے تقریباً تمام بچوں کو یعنی دس لاکھ سے زیادہ بچوں کو ذہنی صحت کی مدد کی ضرورت ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یونیسیف کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جوناتھن کریکس نے جمعہ کے روز کہا کہ بچوں میں “انتہائی اعلی سطح پر مسلسل بے چینی اور بھوک جیسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں”۔ وہ سو نہیں سکتے، جذباتی اشتعال کا تجربہ کرتے ہیں، یا جب بھی وہ بمباری کی آواز سنتے ہیں تو گھبرا جاتے ہیں”۔

اپنی طرف سے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے غزہ کے بچوں کو تنہا نہ چھوڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی صورتحال “دن بہ دن تاریک ہوتی جا رہی ہے۔”

 جنوری ۳۱کو اقوام متحدہ کی انٹر ایجنسی پرمیننٹ کمیٹی کے ایک بیان میں کچھ ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں  کی مالی امداد کی معطلی کو غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے لیے ایک “تباہی” کا باعث قرار دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan