Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جارحیت میں اضافہ،القدس میں مسماریاں، غرب اردن میں نوٹس

غرب اردن ۔(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک اور ان کی جانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی املاک مسماری کا ظالمانہ عمل بھی تیز کردیا ہے۔

 

 

گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں مختلف مقامات پر فلسطینیوں کو گھروں اور دیگر املاک کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا۔

قابض فوج نے کل بدھ کو متعدد مقامات ہر غرب اردن میں گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کیے۔ کئی مقامات پرمکانات کو مسمار کردیا گیا جب کہ زیر تعمیر عمارتوں پر بھی کام کو رکا گیا ہے۔

قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر زبر خاندان کا زیتون کا پھل دار باغ اجاڑ دیا جب کہ فلسطینی شہری خالد الزبرکا مکان مسمار کر دیا گیا۔

درخت اکھاڑ پھینکے جب کہ سلفیت میں کفر الدیک کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے لیے چار سو میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے فلسطینی اراضی پر قبضہ کرلیا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan