Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جارحیت کا 69 واں دن،غزہ میں خونی قتل عام جاری

غزة(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا69 دن ہوچکے ہیں۔

آج جمعرات کے روز بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

اس وقت غزہ کی پٹی میں خان یونس لڑائی کا مرکز ہے جہاں اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے  نتیجے میں مزید متعدد شہری شہید ہو گئے۔

کمال عدوان ہسپتال کے شعبہ اطفال کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور ناکہ بندی کی وجہ سے ہسپتال میں موجود مزید دو زخمی بچے دم توڑ گئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدوان میں لائے گئے دس زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں زخموں سے تڑپتے دو بچے دم توڑ گئے۔

اسرائیلی فوج نے طبی عملے کو زخمیوں اور بیماریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سے روکنے کے لیے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طبی عملے کو تمام زخمیوں اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاج بچوں کو ہسپتال کی دوسری منزل پر جمع کرنے کا حکم دیا اور ہسپتال کے تمام حصوں کی بجلی، پانی اور خوراک کاٹ دی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کےڈائریکٹر سمیت طبی عملے کے 70 کارکنوں اور ڈاکٹروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

اس وقت ہسپتال کے احاطے میں 2500 افراد موجود ہیں جو بے گھر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

غزہ شہر پر آج جمعرات کی صبح ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں طلال عبدالسلام، ان کی اہلیہ اور ایک پوتی شہید ہوگئے۔

جبالیا کیمپ پر آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے دوبارہ توپ خانے سے گولہ باری کی۔

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ زیتون، الشجاعیہ اور الدرج کالونیوں میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری اور توپخانے سے گولہ باری کی۔

غزہ شہر کی الدرج کالونی میں الصحابہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر بمباری کی۔

شمالی غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

خان یونس کے بطن السمین کے مقام پر الشاعر خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رات کو اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء کا تعلق ابو ضباع اور عاشور خاندان سے ہے جب کہ قابض فوج نے الشابورہ کیمپ پر ابو ضباع کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

الدرج کالونی میں کریرہ خاندان کے گھر پر بمباری میں خاندان کے متعدد افراد سمیت پناہ لینے والے 26 افراد شہید ہوگئے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan