جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے کے اندر ایک آرمی اسٹور ہاؤس سے دسیوں ہزار گولیاں غائب ہیں۔
عبرانی چینل 12 نے کہا کہ گذشتہ بدھ کو جنوب میں واقع فوجی اڈے کے گودام سے درجنوں گولہ بارود کے ڈبے “چوری” کر لیے گئے۔ فوج اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
گذشتہ چند برسوں کے دوران قابض فوج کے فوجی اڈوں پربڑے محافظ نظام اور قلعہ بند دروازوں کی موجودگی، اونچی خاردار الیکٹرانک باڑ، کلوز سرکٹ کیمروں اور سخت حفاظتی انتظامات کےباوجود ہتھیاروں کی چوری یا ان کی لوٹ مار کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
قابض حکومت کے سرکاری حکام ہمیشہ ان “چوریوں” کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ اس ڈر سے کہ انہیں اسرائیلی اہداف کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائےگا، لیکن مبصرین کے مطابق ایسے واقعات کی روک تھام انہیں ابھی تک کوئی کامیاب حل نہیں ملا ہے۔