Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اہالیان القدس کی بیداری،رباط اسرائیلی عزائم کی راہ میں رکاوٹ:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کرکہا ہے کہ بیت المقدس کے باشندوں کی مضبوط بیداری فلسطینیوں کو کمزور کرنے اور القدس کو کنٹرول کرنے کے لیے قابض اسرائیلی دشمن کے تمام تباہ کن اور مکروہ عزائم کے خلاف ایک ناقابل تسخیررکاوٹ ہے۔

صبری نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض دشمن القدس کے لوگوں، پتھروں اور درختوں ہرچیز کونشانہ بناتا ہے۔ ملک فلسطین پر فوجی قبضہ کرنے کے بعد اس دشمن نے القدس شہر کا محاصرہ کرکے اسے الگ تھلگ کرکے یہودیت میں رنگنا شروع کیا۔ اسرائیلی دشمن کی ان ریشہ دوانیوں کی وجہ سے بیت المقدس میں مقامی فلسطینی باشندوں کی معیشت ، تعلیم اور صحت سب بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ سب کچھ القدس کو ناکام نہیں بنا سکیں۔ انہوں نے اپنی مزاحمت جاری رکھی اور قابض دشمن نے ان پر جتنا ظلم کیا وہ اتنے ہی مضبوط ہوتے گئے اور اپنے حق پر قائم رہے۔”

انہوں نے توجہ دلائی کہ قابض دشمن اور اس کے آبادکار جب بھی موقع ملتا ہے اسلامی مقدسات پر ایک نیا حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر سال یہودیوں کی تعطیلات کا دورانیہ ان کے لیے مسجد اقصیٰ پر ایک نئی حقیقت اور ایک نئی سرکشی کو مسلط کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بیت المقدس کے باشندں کی استقامت عرب اور اسلامی دنیا کو یروشلم شہر اور اس کے تحفظ اور دفاع کی ذمہ داری سے بری نہیں کرتی۔ مسلم امہ کو القدس اور فلسطین کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan