اتوار کے روز لبنانی فوج نےجنوبی بارڈر پر اسرائیلی فوج کی نقل وحرکت اور پیش قدمی کے بعد فوج کو الرٹ کردیا۔ کل اتوار کو اسرائیلی فوج کو جنوب میں “تکنیکی باڑ” کی طرف بڑھتے دیکھا گیا تھا۔
قومی انفارمیشن ایجنسی کے مطابق “اسرائیلی افواج بکلن ، ڈی 9 گریگس پر مشتمل ہیں جو ایک بکتر بند سپاہیوں اور انفنٹری کا حصہ ہیں۔ لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح سے وادی ہونین میں تکنیکی باڑ سے باہر لبنانی فوج نقل وحرکت کررہی ہے۔
سرکاری ایجنسی نےبتایا کہ اس خطے میں “بلیو لائن کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے دشمن کے سامنے لبنانی فوج کو متحرک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
گذشتہ جمعرات کو لبنانی فوج نے قابض فوج کو جنوبی لبنان میں کفر کلا خطے کے سامنے “المطلا” کالونی کے قریب سرحد تکنیکی باڑ کے قریب کھدائی کا کام مکمل کرنے سے روک دیا تھا۔