Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےزخمی فلسطینی دم توڑ گیا

آٹھ فروری کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان کل سوموار کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ 16 سالہ منتصر محمد ذیب الشوا 8/2/2023 بدھ کو نابلس میں بزرگ شخص یوسف کے مزار پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔

بلاطہ کیمپ کی مساجد میں سوموار کی شام شہید شوا کی شہادت کا اعلان کیا گیا اور افسوس کااظہارکیا گیا۔

مغربی کنارے اور یروشلم شہر میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں حال ہی میں، فاشسٹ قابض حکومت کے وزراء کی طرف سے جاری کردہ دھمکیوں اور انتہا پسندانہ فیصلوں کےبعد تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

منتصر الشوا کی شہادت کے ساتھ ہی قابض فوج اور آباد کاروں کی گولیوں اور حملوں کے نتیجے میں اس سال کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ ان میں 12 بچے، ایک بوڑھی خاتون اور ایک قیدی شامل ہیں جنہیں قابض ریاست کے عقوبت خانے میں شہید کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan