فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے 23 سالہ یزن عمر جمیل خصیب کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
قابض فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کے بعد رام اللہ کے شمالی داخلی راستے کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا جب کہ قابض فوج نے علاقے میں فوجی کمک بھیج کر مزید تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
یہ پیش رفت صیہونی عربوں کی طرف سے جنین شہر میں اسرائیل کے گھناؤنے جرم کے ایک دن بعد ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید 18 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ رواں سال کے دوران اب تک 89 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔