Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 25 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کل بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]کے رہ نماؤں اور کارکنوں سمیت 25 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی مذموم مہم کے دوران کم سے کم 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں زیادہ تر حماس سے منسلک افراد شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت  میں کی گئی ہیں جب حماس کا 35 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ عباس ملیشیا نے بھی حماس کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

قابض فوج نے الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران حماس کے متعدد رہ نما اور سابق اسیران سمیت 8 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں الشيخ رزق الرجوب، جادالله الرجوب، يوسف أبو راس، محمد اقطيل، آدم أبو شرار، محمد أبو سندس اور ثائر أبو سندس شامل ہیں۔ ان تمام شہریوں کا تعلق دورا کے علاقے سے ہے جب کہ وأنس محمد جبارين سعیر قصبے میں قائم ایک فوجی چوکی سے گرفتار کیا گیا۔

نابلس میں قابض فوج نے درویش ابو حلیمہ کو بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا۔ بیتا سے لوئی حمائل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ زواتا سے عبداللہ عبد اور احمد صالح کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے امجد ملحم کو کفر راعی سے گرفتار کیا۔ احمد نافع قبھا اور محمد خلیل قبھا کو جنوب مغربی جنین میں طورہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جب کہ عزالدین ثوابتہ کو جنوبی بیت لحم کے علاقے بیت فجار سے گرفتار کیا گیا۔

ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بدو قصبے سے اسامہ ابو عید، زاھر الخضور اور عدی صدام بدوان کو گرفتار کیا۔

طولکرم سے اسرائیلی فوج نے عثما الغول کو نورشمس کیمپ میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا جب کہ سابق اسیر محمد خلف کوطولکرم شہر سے حراست میں لیا گیا۔

غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک طبی امدادی کارکن احمد العجوری کو جب کہ محمود تیتان کو قلقیلیہ سے گرفتار کیا گیا۔ سابق اسیر محمد المیمی کو اریحا سے حراست میں لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan