Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

آج بدھ کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 110 یہودی آباد کاروں اور 25 اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

مقامی ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے بدھ کو علی الصبح  مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

قابض فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر غرب اردن میں بدھ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کے لیے سرگرم انتہا پسند یہودی گروپوں نے جمعرات کو مسجد اقصیٰ پر اجتماعی دھاووں کی اپیل کی ہے۔

اس اپیل کے بعد بیت المقدس کی فلسطینی شخصیات اور مذہبی جماعتوں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جمعرات کو یہودی آبادکاروں کے دھاووں کوناکام بنانے کے لیے مسجدا قصیٰ میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے صبح سے ہی مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز دوروں کا اہتمام کیا اور اس کے مشرقی حصے میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

قابض پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین سےآنے والے فلسطینیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کیں اور ان کی شناخت پریڈ کی۔ ان میں سے بعض کو مسجد اقصیٰٗ کے دروازوں پر گرفتار کرلیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan