Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی بمباری میں غزہ میں الجزیرہ کے نامہ نگار کا والد شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)سوموار کی شام جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں غزہ کی پٹی میں الجزیرہ کے نامہ نگار انس الشریف کے گھر پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ان کے والد شہید ہوگئے۔

الشریف نے اپنے والد کی شہادت کے بعد الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر تک پہنچنے سے قاصر تھے کیوں کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اپنے والد کو دفنانے سے بھی قاصر۔ ہمیں انہیں اسکول کے صحن میں دفن کرنا پڑا”۔

انس الشریف نے اسرائیلی قابض فوج کو چیلنج کرتے ہوئے کہا وہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کی مہم جاری رکھیں گے۔

الشریف نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسے بار بار دھمکی دکہ اگر اس نے شمالی غزہ میں کوریج بند نہ کی تو اس کے خاندان کو شہید کردیا جائے گا۔

چینل کے نامہ نگاروں کے جنوب کی طرف روانہ ہونے کے بعد الجزیرہ نے شمالی غزہ میں خبروں کی کوریج کے لیے غزہ کے ایک مقامی صحافی انس الشریف کی خدمات حاصل کی تھیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں درجنوں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 80 صحافی شہید ہو گئے۔

فلسطینی صحافیوں کی سنڈیکیٹ نے کہا کہ درجنوں صحافیوں کے اہل خانہ “اپنے بچوں کے پیشے کی قیمت کے طور پر شہید ہوئے”۔ غزہ کی پٹی پر صیہونی قابض فوج کی وحشیانہ جنگ کے دوران درجنوں مرد اور خواتین صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan