Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع الزوایدہ قصبے کے مغرب میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنا کر کی جانے والی قابض اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں جمعرات کی صبح ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی کی ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شہری عبد ولید مطر شہید ہو گئے۔

خان یونس شہر کے شمال میں واقع السطر اور حمد کے علاقوں میں آج صبح قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔

دیر البلح شہر کے جنوب میں آج صبح قابض اسرائیل کے ڈرون طیارے کے حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔

علاوہ ازیں قابض فورسز کے طیاروں نے غزہ کے شمال مغرب میں واقع الكرامہ محلے پر بھی بمباری کی ہلہ بول دیا۔

قابض فورسز نے مشرقی خان یونس میں دھماکے سے عمارتیں تباہ کرنے کی کارروائی انجام دی۔

آج صبح سویرے، قابض فورسز کی توپ خانے نے خان یونس کے جنوبی علاقوں پر شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ گولہ باری کی۔

مجموعی شماریاتی اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے قابض دشمن کے مظالم کے شکار شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,603 شہید، اور زخمیوں کی تعداد 5,794 ہو چکی ہے، جبکہ شہداء کی لاشیں نکالنے کے واقعات کی مجموعی تعداد 847 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی سفاکیت کے آغاز سے لے کر اب تا دمِ تحریر مجموعی تعداد 74,619 شہداء اور 175,920 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan