Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا، مراد علی شاہ

۔ سابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا۔ مراد علی شاہ نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگ پہچان کے لیے اپنے بچوں کے بازوؤں پر اپنے نام لکھ رہے ہیں اور دوسری جانب بھارت کشمیریوں کے ساتھ سے جو ظلم کر رہا ہے اس کی بھی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ میری پریس کانفرنس کسی سے شکایت نہیں، ہمارا حکومت چلانے کا تجربہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی نے فنڈز کے لیے مختلف کوششیں کیں۔ سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنیوا کانفرنس سے متعلق سندھ نے تیاری کی اور پیسے آئے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 ارب ڈالرز سندھ حکومت کو ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے فنڈ ملے، سندھ میں سیلاب سے 4 ملین ایکٹر زمین تباہ ہوئی، 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan