Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عدالت نے شہید معطان کے قاتل کو رہا کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل منگل کے روزمقبوضہ بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے آباد کار یحیل اینڈور کو رہا کر دیا جس پر دو ہفتے قبل رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں برقہ میں قصی معطان نامی نوجوان کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

عبرانی ویب سائٹ وائی نیٹ کے مطابق اسرائیلی عدالت نے آبادکار اندور کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

قابض عدالت کا یہ فیصلہ آباد کار الیشا یارد کی رہائی کے چند دن بعد آیا ہے، جو شہید معطاان کو قتل کرنے کے ملزموں میں سے ایک تھا۔

اس دوران اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے وسطی مغربی کنارے کے ضلع رام اللہ کے گاؤں “برقہ” سے دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر دو ہفتے قبل اسی روز آباد کاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں تھا۔

4 اگست کو آباد کاروں نے برقہ گاؤں پر دہشت گردانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آباد کاروں کی گولی لگنے سے 19 سالہ قصی معطان شہید ہوگیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan