Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

اسرائیل نسل کشی کی پالیسی دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے: حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ گذشتہ رات غزہ کے وسط میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والی قابض اسرائیل کی شدید فضائی بمباری، جس کے نتیجے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت 10 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، قابض فوج کی طرف سے کیا جانے والا ایک “نیا جرم” اور شرم الشیخ میں دستخط کیے گئے جنگ بندی معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ قابض حکومت کا غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کرنا اور گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران رہائشی محلوں پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینیوں کا شہید ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ اس “وحشیانہ نسل کشی کی جنگ کی رفتار کی طرف لوٹنے” کی کوشش کر رہی ہے جو اس پٹی پر دو سال تک جاری رہی۔

حماس نے قابض اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک کی کوششوں کو نظر انداز کرنے اور معاہدے پر عمل درآمد کے لیے فراہم کردہ “ضمانتوں اور وعدوں” سے مکر جانے کا الزام عائد کیا۔

تحریک نے امریکی انتظامیہ اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ “اپنی ذمہ داریاں پوری کریں” اور قابض دشمن کی ان خلاف ورزیوں کی مذمت میں واضح موقف کا اعلان کریں اور قابض اسرائیل کو معاہدے کے تقاضوں پر عمل درآمد کا پابند بنانے کے لیے “فوری اور سنجیدہ” اقدامات کریں، جبکہ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کے جاری حملوں کے نتیجے میں یہ معاہدہ “ٹوٹنے کے خطرے سے دوچار” ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan