Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے:عرب ممالک

جنیوا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کل بدھ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے 54ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ایجنڈے کے ساتویں آئٹم کے فریم ورک کے اندر ایک عمومی بحث میں حصہ لیا۔

کونسل میں عرب ممالک کے گروپ نے آرٹیکل سات کی عمومی بحث میں حصہ لینے سے بعض ممالک کی عدم شرکت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کی حمایت بین الاقوامی برادری کی طرف سے جاری نسل پرستانہ اسرائیلی طرز عمل اور پالیسیوں کے خلاف حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

عرب ممالک کے گروپ نے ایک مشترکہ بیان میں عندیہ دیا کہ اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں بالخصوص جنگ کے وقت شہری آبادی کے تحفظ سے متعلق چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کےنئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔

عرب ممالک کے گروپ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصبانہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کا بائیکٹ کرتے ہوئے کافلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی پوری ذمہ داری ادا کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan